کورونا وائرس: تحریکِ انصاف کا روز کمانے والے مزدور افراد کے ساتھ اظہارِ ہمدردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: تحریکِ انصاف کا روز کمانے والے مزدور افراد کے ساتھ اظہارِ ہمدردی
کورونا وائرس: تحریکِ انصاف کا روز کمانے والے مزدور افراد کے ساتھ اظہارِ ہمدردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف نے روز کمانے والے مزدور افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس ملک کا امیر طبقہ خود غرضی کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے  رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ پاکستان کا امیر کبیر طبقہ اتنا خود غرض ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے ہی قاصر ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں روز کے روز کمانے والے غریب لوگوں کا کیا ہوگا۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ ملک کا امیر طبقہ اگلے کچھ مہینوں کے لیے گھر سے باہر نکل کر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء خریدنے کے قابل ہوگا، تاہم دہاڑی دار مزدور طبقہ یہ نہیں کرسکتا۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ امیر طبقے کو یاد رکھنا ہوگا کہ آپ کو اپنے اعمال کے نتائج دیر سے نہیں بلکہ جلد ہی بھگتنے پڑیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صرف سائنس ہی کورونا وائرس جیسی وباء کا حل تلاش کرسکتی ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس ہی دنیا کو ایسی وباؤں سے بچا سکتی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سائنسدان اس پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سائنس کورونا وائرس جیسی وباء کا حل تلاش کر سکتی ہے۔فواد چوہدری

Related Posts