صرف سائنس ہی کورونا وائرس جیسی وباء کا حل تلاش کر سکتی ہے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صرف سائنس ہی کورونا وائرس جسی وباء کا حل تلاش کر سکتی ہے۔فواد چوہدری
صرف سائنس ہی کورونا وائرس جسی وباء کا حل تلاش کر سکتی ہے۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صرف سائنس ہی کورونا وائرس جیسی وباء کا حل تلاش کرسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس ہی دنیا کو ایسی وباؤں سے بچا سکتی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سائنسدان اس پر کام کر رہے ہیں۔

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میں پاکستانی تحقیقی اداروں اور محققین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عام لوگوں کی قوتِ خرید میں آنے والے سستے  وینٹیلیٹرز کے منصوبوں پر کام کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقیوزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

کیلیفورنیا میں کانفرنس سے چار روز قبل  اپنے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے امریکی کمپنیوں کو زراعت ودیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کوہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی امریکی کمپنیوں کو  سرمایہ کاری کی دعوت

Related Posts