ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سفر سے روک دیا،وطن واپسی کا امکان ختم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doctors stopped Nawaz Sharif from traveling

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ،رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سفر سے روک دیاہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سفر سے روک دیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اس لئے نوازشریف کو عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ نوازشریف کو لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہیے،نوازشریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کاکہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف ان کی صحت سے آگاہ ہیں،لندن میں ان کا بہترین علاج ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کر لیا، پی پی پی شریک نہیں ہوگی۔بلاول

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے برطانوی حکومت کی جانب سے ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کرہونے پراپیل دائر کردی ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے 6 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر توسیع کی درخواست جمع کرائی تھی جسے مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنی پڑی۔ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف برطانیہ میں رہ سکیں گے۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم سے برطانیہ میں رہنے پر اصرار کیا ہے۔ دونوں بھائیوں میں حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عدالتی فیصلے پر قانونی کارروائی سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں جبکہ وفاقی حکومت اس کے خلاف ہے۔

Related Posts