مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کر لیا، پی پی پی شریک نہیں ہوگی۔بلاول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کر لیا، پی پی پی شریک نہیں ہوگی۔بلاول
مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کر لیا، پی پی پی شریک نہیں ہوگی۔بلاول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج طلب کر لیا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی پی اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے دوری کے باعث اپوزیشن اتحاد کمزور پڑ گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور چیئرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سربراہی اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں حکومت مخالف حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نئے فیصلے کیے جائیں گے۔ افغان تنازعے سے متعلق متفقہ پالیسی اپنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی اور موجودہ صورتحال زیرِ غور آئے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شریک نہ ہونے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کسی کے اشارے پر نہیں چلتی۔ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم میں واپس جانے کی درخواست دی، نہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اگر پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کے موقف پر چلنا ہے تو پیپلزپارٹی میں شریک ہوجائے۔

آج سے 2ماہ قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ ہمارے سابق اتحادی بھی ہمارا فیصلہ مان رہے ہیں۔ اگر ہم استعفے دے دیتے تو پی ٹی آئی کو کھلا میدان مل جاتا۔

مزید پڑھیں: بلاول نے پی ڈی ایم کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا مشورہ دے دیا

Related Posts