بھارت نے کشمیر پر کرفیو نافذ کرکے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی۔وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 has badly affected world’s economy: FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر 5 اگست کے اقدام سے واضح ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ اپنے ہی آئین کی بھی خلاف ورزی کی۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریت کے تصور کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کی بھول تھی کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا سکتا ہے۔

خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم ارادوں میں بری طرح ناکام ہوا۔ بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا نے اسے بھارت کی ہٹ دھرمی قرار دیا۔

پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت میں دنیا بھر کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔  عالمی برادری بھارت کی مذمت میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی ضمیر کے کاندھوں پر بوجھ میں اضافہ کر رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو مسئلے کے حل کے لیے آگے آنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقِ خود ارادیت مظلوم کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعۂ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو اور لاک ڈاؤن نے جمہوریت کے دعویدار بھارت کا پول کھول دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری یومِ یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائی بہنوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر کرفیو نے بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا۔وزیر اعظم 

Related Posts