کشمیر پر کرفیو نے بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا۔وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر پر کرفیو نے بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا۔وزیر اعظم عمران خان
کشمیر پر کرفیو نے بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا۔وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو اور لاک ڈاؤن نے جمہوریت کے دعویدار بھارت کا پول کھول دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری یومِ یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائی بہنوں کی حمایت جاری رکھے گا۔آج دنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر مناتے ہوئے ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ یہ حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔ 

خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی کرفیو اور لاک ڈاؤن کو چھ ماہ سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ اتنا طویل عرصہ بھارتی جمہوریت کا پردہ فاش کرنے کے لیے کافی ہے۔بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔ 

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ساتھ مسلم امہ اور بین الاقوامی برادری نے بھی بھارت کے قانون اور انصاف کے نظام کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ بھارت نے کشمیر پر 9 لاکھ فوج مسلط کرکے کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی سرزمین پر قید کرکے رکھ دیا ہے۔

بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخِ انسانی میں اس بڑے پیمانے پر ظلم و ستم کی مثال نہیں ملتی جو کشمیرپر روا رکھا گیا۔ ہزاروں معصوم لوگوں کو قید کر لیا گیا اور ہزاروں نوجوانوں کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ یہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے۔

کشمیریوں پر ظلم کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی بڑی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا نے بھارت کے ناقابلِ قبول اقدامات کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔ بھارت دنیا کے سامنے من پسند ظالمانہ پالیسیوں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے پر بدنام ہوچکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر ہم کشمیر سے کرفیو فوری طور پر ہٹانے اور مواصلات کے نظام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بھارت کشمیر کے ساتھ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر مبنی مظالم فوری طور پر بند کرے۔ جن لوگوں کو غیر قانونی طور پر قید یا نظر بند کیاگیا، انہیں رہا کیا جائے۔

عمران خان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ  مقبوضہ وادی میں بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مبصرین کو داخل ہونے دے تاکہ حقیقت دنیا کے سامنے آ سکے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور آزادی کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آج ہم مقبوضہ  کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کادن منا رہے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ 

ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری کردہ قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  آزادی مظلوم کشمیریوں کا قانونی حق ہے جس کے لیے وہ گزشتہ 70 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کشمیری عوام نے جدوجہدِ آزادی کے لیے  قربانیاں دیں۔عارف علوی

Related Posts