کورونا نے 50 زندگیوں کی ڈور کاٹ دی، مزید 2482 لوگ متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus claims more 50 lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں کورونا کی وباء نے مزید 50 لوگوں کی زندگیوں کی ڈور کاٹ کر مزید 2 ہزار 482 لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں میں 40ہزار509 ٹیسٹ کیےگئے،24گھنٹوں میں کوروناکے 2ہزار482نئےکیس سامنےآئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 4لاکھ 95ہزار 75 ہوگئی۔ملک میں کوروناکےفعال مریضوں کی تعداد 34ہزار49 ہے۔

ملک میں 24گھنٹوں میں کوروناسےمزید 50افرادانتقال کرگئےجس کے باعث کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد10 ہزار 511 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد وباء کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔

گزشتہ روز میں پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 52 مزید شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 19 لاکھ کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لندن میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا

واضح رہے کہ حکومت کورونا کے کیسز میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک کے مختلف شہروں اور مقامات پر لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیاں بھی نافذ ہیں۔

تمام تر اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کے کیسز پر قابو نہیں پایا جاسکا اور یومیہ 2 ہزار سے زائد کیسز اور 50 سے زائد اموات ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

Related Posts