لندن میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے
لندن میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:برطانیہ میں ایک اور برٹش پاکستانی ڈاکٹر کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد کورونا وائرس سے جنگ لڑتے لڑتے آخر انتقال کرگئے، دوسری طرف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور قونصلییٹس میں شخصی طور پر قونصلر سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایک اور برٹش پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا سے لڑتے ہوئے جان قربان کردی۔برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری طرف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور قونصلییٹس میں شخصی طور پر قونصلر سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہے۔اسے کب کھولا جائے گا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 61 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 800 سے زائد افراد زندگی ہار گئے جس کے بعد برطانیہ میں کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ سے زائد اور اموات 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 75ہزار ہلاک

Related Posts