کورونا نے مزید 71 پاکستانیوں کی جان لے لی، 2463 نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona claims 71 lives with 2463 new cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 71 متاثرین د م توڑ گئے جبکہ 2463 مزید شہری کورونا کی لپیٹ  میں آگئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 463 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 39 ۔کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض صحت یاب ہوئے، کورونا سے متاثر 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 38 ہزار 608، سندھ میں 2 لاکھ 15 ہزار 679 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: رواں سال کے دوران303 نومولود بچوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں

خیبرپختونخوا 58 ہزار 701، بلوچستان میں 18 ہزار 168 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 37 ہزار 888، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 277 ہوگئی، ملک بھر میں 67 لاکھ 37 ہزار 107 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکےہیں۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جاں بحق ہو ئے اور ملک بھر میں 4 ہزار 960 افراد نے شکست دی تھی۔

Related Posts