رواں سال کے دوران303 نومولود بچوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

child killed during wedding ceremony in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں گزشتہ سال کے دوران303 نومولود بچوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں۔سب سے زیادہ 45 لاشیں جنوری میں ایدھی سینٹر لائی گئیں۔ ان نومولود بچوں کی لاشوں کو ایدھی قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق ملنے والی لاشیں زیادہ تر بچیوں کی ہوتی ہیں، ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق شہر نومولود بچوں کے لئے غیر محفوظ ہوگیا۔

رواں سال تین سو سے زائد نومولود بچوں کی لاشیں ملی،ایدھی سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق موسی لین مرکز اور سہراب گوٹھ سرد خانے میں نومولود بچوں کی 303 لاشیں پہنچائی گئیں۔

گزشتہ سال سب سے زیادہ ماہ جنوری میں 45 لاشیں ملی، جبکہ دو جنوری کے روز چند گھنٹوں میں تین نومولود بچوں کی لاشیں جناح اور سول اسپتال منتقل کی گئی۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں زیادہ تر بچیوں کی تھی، کچھ لوگ لڑکیوں کی پیدائش کو پسند نہیں کرتے اور کچھ معاشی حالات کی وجہ سے بچے پھینک دیتے ہیں،سڑکوں اور کچرا کنڈی سے ملنے والی لاشوں کو جانور نوچ لیتے ہے۔

ایدھی فاونڈیشن نے نومولود بچوں کی زندگیا بچانے کے لئے مختلف مقامات پر بچوں کے لئے چھولے لگا ددیئے ہیں،ماہانہ بنیاد پر جائزہ لیا جائے تو فروری میں 34، مارچ میں 35، اپریل میں 24، مئی میں 16 نومولود بچوں کی لاشیں لائی گئیں۔

جون میں 20، جولائی میں 27، اگست میں 22، ستمبر میں 20، اکتوبر میں 22، نومبر می23اور دسمبر میں 15 لاشیں ایدھی سنیٹر کو موصول ہوئیں۔ ایدھی فاو نڈیش شہر میں واقعات کی کمی کے لئے اقدامات کئے ہے وہی ان لاشوں کی تدفین کا بھی ذمہ لیا ہے۔

Related Posts