وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سجادہ نشین درگاہِ بابا فرید دیوان عثمان کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سجادہ نشین درگاہِ بابا فرید دیوان عثمان کی ملاقات
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سجادہ نشین درگاہِ بابا فرید دیوان عثمان کی ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے آج حضرت بابا فرید گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے دربارِ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان عثمان فرید چشتی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ کے لیے دعا کی گئی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سجادہ نشین دربارِ بابا فرید دیوان عثمان فرید چشتی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بابا فرید گنج شکر درگاہ کےتحائف دئیے۔

سجادہ نشین دربارِ بابا فرید نے ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے بھی تحائف پیش کیے جبکہ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ان کے ساتھ مذہبی و ثقافتی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوفی طریقت مختلف مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ طریقت ہمیں بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتی ہے۔

اس موقعے  پر سجادہ نشین دیوان عثمان فرید چشتی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پاکپتن شریف کے دورے کی دعوت دی جو سید مراد علی شاہ نے قبول کر لی۔ اس موقعے پر پی پی پی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے لیے بھی دعا کی گئی۔ 

https://www.instagram.com/p/B6IDYtzgAzo/?igshid=1tlsj9zu0co59

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ  انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے لیے گڈاپ ٹاؤن پہنچ گئے  جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہوں نے  مہم کا آغاز کیا

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ نےانسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Related Posts