وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ  انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے لیے گڈاپ ٹاؤن پہنچ گئے  جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ گڈاپ کی یوسی 4 میں جنت گل ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی طرف سے بتایا گیا ہے  کہ انسدادِ پولیو مہم افتتاح کے موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبے کے وزیر اطلاعات و سعید غنی بھی موجود ہیں۔ 

جنت گل ہسپتال گڈاپ ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا۔ پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کو وزیر اعلیٰ سندھ نے تحائف بھی دئیے۔

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گڈاپ میں پولیو مہم کے آغاز کا مقصد عوام میں پولیو جیسی موذی بیماری کے خلاف شعورو آگہی اور اعتماد پیدا کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز گڈاپ ٹاؤن میں ہوئے ہیں اور اِسی علاقے سے سندھ حکومت پولیو مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ اور خیبرپختونخوا ہ سے پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد  ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 101تک پہنچ گئی ، انسداد پولیو کی قومی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق  نئے کیسز ضلع میرپورخاص اور صوابی سے رپورٹ کیے گئے ۔ضلع میرپورخاص میں 36 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا جو تحصیل ڈگری میں یونین کونسل میر خدا بخش کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیو کیسز کی تعداد 101تک پہنچ گئی، قومی مہم کا آغاز

Related Posts