پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اے پی سی کل ہوگی، بلاول بھٹو کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”جمہوریت بہترین انتقام ہے“بلاو ل بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردِ عمل
”جمہوریت بہترین انتقام ہے“بلاو ل بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کل 20 ستمبر بروز اتوار بوقت 12 بجے دن بمقام میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہوگی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے ابتدائی کلمات کی فیڈ بذریعہ سوشل میڈیا آفیشل لنکز فراہم کی جائے گی، ملٹی پارٹیز کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک روز قبل ہونے والی اے پی سی میں اپنے والد آصف زرداری کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف بھی بلاول کی دعوت پر اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔

ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب سوشل میڈیاپلیٹ فارم سے دکھانے کیاقدامات کیے جارہے ہیں جس پر حکومت نے شدید رد عمل دیا ہے۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کا خطاب سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا جائیگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورنیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک کو ٹیلی فون کر کے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت کو ڈاکٹر عبدالمالک نے قبول کرلیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈاکٹر عبدالمالک نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے کل شریک ہوں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کو ٹیلی فون کر کے اسرار اللہ زہری کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔

Related Posts