سابق صدر آصف زرداری اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے کل شریک ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری
ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری  کل منعقد ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف زرداری کی کل اے پی سی میں شرکت کی تصدیق کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بارے میں کہا کہ سابق صدر اپوزیشن کی اے پی سی میں کل ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی حکومت نے  سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ممکنہ طور پر نشر ہونے والی تقریر کو روکنے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور اُن کا خطاب نشر ہوا تو ہم پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت نواز شریف کی تقریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے پر عزم

Related Posts