نارووال اسپورٹس سٹی کیس، نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan iqbal PMLN
نارووال اسپورٹس سٹی کیس،نیب نے احسن اقبال کوگرفتارکرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں بدعنوانی کےالزام میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کوگرفتارکرلیا ۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کونارووال اسپورٹس سٹی منصوبےسے متعلق کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیےنیب راولپنڈی کی جانب سےآج طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا جہاں بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کونارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیاہے ترجمان نیب کے مطابق احسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑتھی۔

نیب کی جانب سے احسن اقبال کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انھیں بروز منگل مورخہ 24 دسمبر کوجسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کے ہمراہ نارووال کا دورہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے لیڈر بننے چلے تھے ،یہ پاکستان کے لیڈر نہیں بن سکے،لگ رہا ہے کہ ملک کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتشار کی راہ پر ڈالا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ناکام حکومت پر اٹھنے والی ہر آواز خاموش کرائی جا رہی ہے، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، انہوں نے نارووال اسپورٹس سٹی کا مقدمہ عوام کے سامنے چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب کا استعمال کر کے اپوزیشن کی کردار کشی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ،مجھ پر الزام لگا کہ میں نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کو بنوایا،پیپلز پارٹی کے دور میں منصوبے کی منظوری دی گئی،جھوٹ بول بول کر ن لیگ کی کوششوں کو دھندلانے کی کوشش کی گئی،مسلم لیگ (ن) عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں جھکے گی۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن مجھ پرالزام لگایا گیا کہ اس منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، منصوبے کی منظوری اس وقت دی گئی جب میں اپوزیشن کا حصہ تھا۔

Related Posts