ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 69واں یومِ پیدائش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 69واں یومِ پیدائش
ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 69واں یومِ پیدائش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی آنجہانی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کا 69واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کی تاحیات سربراہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی وزیرِ اعظم بن کر تاریخ رقم کی۔ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی نے 21 جون 1953 کے روز اِس دارِ فانی میں آنکھ کھولی۔

یہ بھی پڑھیں:

 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

ذوالفقار بھٹو کی صاحبزادی ہونے کے باوجود سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو نے بے شمار سیاسی و قومی مسائل کا سامنا کیا اور پاکستان کیلئے قربانیاں بھی دیں لیکن آج تک اس تکلیف دہ سوال کا جواب نہیں مل سکا کہ 2007ء میں 17 دسمبر کے روز محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کے پیچھے کس شقی القلب کا ہاتھ تھا۔ 

ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے بے شمار اعزازات سمیٹے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر داد و تحسین کی مستحق ٹھہریں۔ 80ء کی دہائی کے اواخر میں بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بنیں اور 1987ء میں سابق صدر آصف زرداری سے شادی ہوئی جو شہید بی بی کی وفات کے بعد صدرِ مملکت کے عہدے تک جا پہنچے۔ 

اگلے برس یعنی 1988 میں فوجی حکمران ضیاء الحق کے انتقال کے بعد مارشل لاء کاخاتمہ ہوا اور جمہوریت کے راستے کھلتے ہوئے نظر آئے۔ صدرغلام اسحاق خان نے انتخابات منعقد کروائے جس کے بعد 2 دسمبر 1988ء کو بے نظیر 35برس کی عمر میں پاکستان کی وزیرِ اعظم بنیں جو ایشیا اور دنیائے اسلام میںب بھی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔

اپنے سیاسی سفر میں خاتون وزیر اعظم نے متعدد نشیب و فراز دیکھے۔ 2007ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو کم و بیش 54 برس کی عمر میں شہید کردیا گیا۔ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقعے پر پیپلز پارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی تاریخ ساز بیٹی کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہیں۔

Related Posts