سات نکاتی ایجنڈا جاری، وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں معاشی و قومی نوعیت کے امور شامل کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دادی کی علالت، وزیر خارجہ کا روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سکوک بانڈ کے اجراء کی منظوری شامل ہے۔ کابینہ کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اراکین کو ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت اپیل پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ کورونا سے بچاؤ کے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق گفتگو ہوگی۔ لاہور اور ملتان ائیرپورٹس پر انسدادِ منی لانڈرنگ پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اسلام آباد، کراچی اور پشاور ائیرپورٹس پر بھی انسدادِ منی لانڈرنگ پولیس اسٹیشن بنانے کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کریگی۔

Related Posts