آصف زرداری اور شہبازشریف کی ملاقات، نیب کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری اور شہبازشریف کی ملاقات، نیب کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ
آصف زرداری اور شہبازشریف کی ملاقات، نیب کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شہباز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نیب کی کارروائیوں خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قائد سابق صدر آصف زرداری کی بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں پارٹیوں نے حالیہ گرفتاریوں اور نیب کارروائیوں کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا۔

با خبرذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنان کو عوامی حقوق کی جدوجہد سے روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ن لیگ کے رہنماؤں نے پارلیمان میں موجود تمام ہم خیال جماعتوں سے رابطے کرنے کی بھی تجویز دی۔ اس موقعے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کرنیکا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، وقار مہدی اور عاجز دھامرا بھی شامل تھے جب کہ شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم اورنگزیب، احسن اقبال، زبیر احمد، رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ شریک ملاقات میں شریک تھے۔

Related Posts