آصف زرداری نے فضل الرحمٰن کو بھی بینظیر کی برسی پر جلسے میں شرکت کی دعوت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zardari invites Fazl to Dec 27 event

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کو 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا اور انہیں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ رابطہ ان خبروں کے دوران ہوا جب استعفوں کے معاملات پر پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے مابین کچھ اختلافات کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

اس سے قبل پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری پی ڈی ایم قیادت کو اپنی والدہ کی برسی میں شرکت کے لئے مدعو کیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی،نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کردی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت کا جواب مسلم لیگ ن کی جانب سے انتہائی مثبت اندازمیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دعوت قبول، مریم نوازنے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ آنے کیلئے ہاں کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی، اس سلسلے میں مریم نواز 25 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سے وہ لاڑکانہ روانہ ہوں گی۔

Related Posts