آصف زرداری پر 3 ریفرنسز میں فرد جرم عائد، سابق صدر کا صحت جرم سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former President Asif Ali Zardari's arrest warrant issued

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر میگا منی لانڈرنگ ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی ہے تاہم اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کو خارج کرنے کے لئے پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

احتساب جج اعظم خان نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم موجودگی کی وجہ سے میگا منی لانڈرنگ ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ساڑھے 11بجے تک ملتوی کردی تھی۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں بریت کے لئے آصف زرداری کی درخواست مسترد کردی تھی۔

محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تینوں ریفرنسز میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر فرد جرم عائد کردی۔ جج اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر کو بری نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:این ایف سی پر سندھ حکومت اور وفاق کی جنگ، علی زیدی نے اعدادوشمار جاری کردئیے

عدالت کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ ، پارلین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

Related Posts