این ایف سی پر سندھ حکومت اور وفاق کی جنگ، علی زیدی نے اعدادوشمار جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این ایف سی پر سندھ حکومت اور وفاق کی جنگ، علی زیدی نے اعدادوشمار جاری کردئیے
این ایف سی پر سندھ حکومت اور وفاق کی جنگ، علی زیدی نے اعدادوشمار جاری کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور وفاق میں تحریکِ انصاف کے درمیان این ایف سی کے معاملے پر جنگ جاری ہے جس کے دوران وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو وفاق کی طرف سے ملنے والے صوبہ سندھ کے حصے یعنی این ایف سی ایوارڈ پر جھوٹ بولنا بند کردینا چاہئے۔ عوام کو گمراہ نہ کریں۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کو ٹیکس کلیکشن میں بہتری لانا ہوگی تاکہ این ایف سی ایوارڈ پر تنقید بند ہو جبکہ حقائق بڑی ضدی چیزیں ہوتی ہیں۔ ان سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔ آئیے، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وفاق کی طرف سے این ایف سی کے نام پر سندھ حکومت کو کیا ملا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت نے سندھ کو 614 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں دئیے جبکہ رواں برس یہ رقم 637 ارب روپے تک جا پہنچی جس سے پتہ چلتا ہے کہ 1 سال کے دوران 23 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کاہ کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سندھ کا ریونیو بجٹ 280 ارب روپے تھا جو رواں برس 196 ارب روپے تک گر گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ 84 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ حقائق کو مسخ کرنا بند کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بے ہنگم تعمیرات، ایس بی سی اے نے منفی کردار ادا کیا۔علی زیدی

 

Related Posts