زرداری اپنا کام نکال کرپی ڈی ایم سے لا تعلق، کیا اب نواز ومریم کو کچھ حاصل ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM long march

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا، لانگ مارچ پھر کھٹائی میں پڑگیا، آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی لانگ مارچ میں شرکت کونواز شریف کی واپسی سے مشروط کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے فون پر خصوصی گفتگو کی اور سابق صدر نے نوازشریف کی واپسی کے بغیر لانگ مارچ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن تحریک میں اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی اچھے روابط بنالیے جبکہ مسلم لیگ ن نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور بات چیت تمام مواقعے گنوا دئیے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مکمل طور پر استعمال کیا گیا اوراب ن لیگ کے ہاتھ کچھ نہیں آرہا، پیپلزپارٹی بہت کچھ حاصل کر چکی ہے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی مذاکرات پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔

آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ لانگ مارچ کامیاب کرانا چاہتے ہیں تو آپ پاکستان فوری آئیں آپ چار ہفتے کے لیے گئے تھے لیکن آپ ابھی تک پاکستان واپس نہیں لوٹے تو جواب میں نواز شریف نے کہا کہ میں کیسے واپس ہوں؟ میرے تمام کیسز عدالت میں چل رہے ہیں اگر میں پاکستان آیا تو مجھے ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آصف علی زرداری کی بہت بڑی چال ہے اگر آصف علی زرداری کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو جاتی ہے تو آصف علی زرداری کے پاس بہانہ ہوگا کہ میاں نواز شریف واپس نہیں آئے اس لیے لانگ مارچ ناکام ہوگیا ہے کیونکہ میاں نواز شریف ہمیں جوائن نہیں کر رہے اس لئے ہم بھی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بن رہے ۔

اس سارے ماحول کے اندر فائدہ پیپلزپارٹی کو ہو رہا ہے جبکہ نقصان مسلم لیگ ن کا ہورہاہے، پیپلزپارٹی نے بڑے طریقے سے کھیل کھیلا اوراگر پیپلزپارٹی مرکز میں نہ آ سکی تو وہ سندھ میں کام کرتی رہے گی۔

پی ڈی ایم میں شامل پیپلز پارٹی نے اپوزیشن تحریک کوسپر لیڈ کیا اور اپنے اب تک کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں اور مستقبل میں بھی اسٹیبلشمنٹ کےساتھ اس کے اچھے تعلقات رہیں گے ،آصف علی زرداری نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی پارٹی کو صحیح راہ پر گامزن کر لیا ہے۔

Related Posts