اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC has rejected the petition of Gilani over chairman Senate election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین سیینٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریکِ انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دی گئی پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ 

 رکنِ قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ یا الیکشن کمیشن میں حل کیا جانا چاہئے۔ درخواست گزار علی نواز اعوان سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ سیاسی معاملات کو عدالت میں لاتے ہی کیوں ہیں؟

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کی اپنی پارٹی معاملے کو الیکشن کمیشن میں لے کر گئی ہے اور آپ خود بھی رکنِ پارلیمنٹ ہیں۔ الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے دیں، پھر عدالت سے رجوع کریں۔ ابھی الیکشن پراسس چل رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ساتھ ساتھ صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بطور ایم پی اے نااہلی کیلئے دی گئی درخواست بھی ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کی نشست کیلئے دوڑ، یوسف رضا گیلانی جیتیں گے یا صادق سنجرانی؟

Related Posts