گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لفظ کشمیر کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لفظ کشمیر کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا
گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لفظ کشمیر کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم ہونے اور  بھارت کے نافذ کردہ کرفیو سے پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے لیے تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کشمیر دُنیا کے نقشے میں کہاں ہے اور وہاں کیا ہو رہا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ، ذرائع مواصلات اور ٹی وی نشریات سمیت بیرونی دنیا سے رابطوں کے تمام تر دروازے بند ہیں جبکہ مسلسل کرفیو سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ گزشتہ پندرہ برس کے گوگل ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر میں 2004ء سے لے کر اب تک دنیا بھر کے افراد نے کبھی اتنی دلچسپی نہیں دکھائی جتنی اگست کے دوران دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امن کا عالمی دن منایا گیا

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو موجودہ حکومت نے جس طرح اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام تر دستیاب بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

دنیا کے اہم ترین سرچ انجن گوگل پر ماہ اگست کے دوران لفظ جموں و کشمیر کی تلاش میں بھی اتنی تیزی دیکھی گئی جتنی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، تاہم لفظ کشمیر کی تلاش اس سے کہیں زیادہ کی گئی۔

اس سے قبل پلوامہ حملے کے بعد بھی اقوام عالم نے گوگل پر کشمیر کی خوب تلاش کی، تاہم 5 اگست کو کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے بعد کشمیر کی  اس سے تین گنا زیادہ تلاش کی گئی۔

کشمیر کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی، نریندر مودی حکومت کی کشمیر کے بارے میں پالیسی، بھارتی عدلیہ کا رویہ اور ہندو مسلم تعلقات کے بارے میں بھی دنیا کا تجسس پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھتا ہوا دکھائی دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ امن کے عالمی دن کو کشمیری عوام کے نام کیا جائے۔ کشمیر ایک نیو کلیئر ٹائم بم ہے اور اقوامِ متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر ہے۔

امن کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ دُنیا کئی سال سے امن کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ بھی اپنے ممبر ممالک سمیت پوری دُنیا کو امن کا درس دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ امن کے عالمی دن کو کشمیری عوام کے نام کرے۔مشعال ملک کا مطالبہ

Related Posts