دُنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
دُنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دُنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ۔ اقوامِ متحدہ نے 2001 میں ایک قرارداد کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا کہ یہ دن عالمی سطح پر منایا جائے۔

امن کی اہمیت پوری دُنیا پر اجاگر کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی ہدایت کے تحت یہ عالمی دن منانے کا مقصد عوام الناس کو ایٹمی ہتھیاروں اور جنگوں کی تباہی و بربادی کے اثرات سے روشناس کرنا ہے تاکہ لوگ جھگڑے اور فساد کو چھوڑ کر صرف امن کے نام پر ایک ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر پراقوام متحدہ کی مذمت

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے پیغام کے مطابق امن کا عالمی دن پوری دنیا کی اقوام اور عوام الناس کو انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے جبکہ انسانی حقوق کا عالمی منشور رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر دنیا کی کسی بھی قوم سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو اہمیت دیتا ہے۔

عالمی منظر نامے پر اقوامِ عالم کے مابین بڑھتی ہوئی دوریاں، عالمی جنگیں اور خانہ جنگی کے پیش نظر اس دن کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ موجودہ دور میں کشمیر کی تشویش ناک صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے بھی امن کا عالمی دن بہت اہم ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں وادی کی آئینی حیثیت میں تبدیلی اور آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد  نافذ ہونے والے کرفیو کو 48 دن ہوچکے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کے لیے عرصۂ حیات تنگ ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کا نظام بند ہے جبکہ  ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات مکمل طور پر معطل ہیں۔ سخت پابندیوں کے باعث ضروریاتِ زندگی کی تکمیل میں مظلوم کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 48واں دن، ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد

Related Posts