اقوامِ متحدہ امن کے عالمی دن کو کشمیری عوام کے نام کرے۔مشعال ملک کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ امن کے عالمی دن کو کشمیری عوام کے نام کرے۔مشعال ملک کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ امن کے عالمی دن کو کشمیری عوام کے نام کرے۔مشعال ملک کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد:  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امن کے عالمی دن کو کشمیری عوام کے نام کیا جائے۔ کشمیر ایک نیو کلیئر ٹائم بم ہے اور اقوامِ متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر ہے۔

امن کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ دُنیا کئی سال سے امن کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ بھی اپنے ممبر ممالک سمیت پوری دُنیا کو امن کا درس دیتا ہے۔

مشعال ملک نےکہا کہ امید کرتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے پر ضرور ایکشن لیا جائے گا کیونکہ اس وقت تک دنیا میں امن قائم ہونے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوجائے۔ بھارت پوری انسانیت اور پوری کشمیری قوم کو ختم کردینا چاہتا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لیے آگے آنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک بھارت کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید اقوامِ متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کو چاہئے کہ امن کے عالمی دن کے موقعے پر کشمیری قوم کو فراموش نہ کرے۔

امن کے عالمی دن کے موقعے پرد نیا کے  موسم میں گرین ہاؤس افیکٹ اور دیگر اسباب سے ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ نیو کلیئر جنگ کے آغاز سے دنیا کا موسمیاتی نظام بری طرح تباہ ہو جائے گا۔ انسانیت کو بچانے کے لیے کشمیر کے مسئلے کا حل بے حد ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں طبی سہولیات پہنچانے کے لیے عالمی اداروں کو طاقت کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے مشابہ قرار نہیں دی جاسکتی۔ جنگ میں بھی علاج اور خوراک کی فراہمی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ کشمیر میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عالمی تحریک چلائی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں طبی سہولیات پہنچانے کے لیے عالمی ادارے طاقت کا استعمال کریں۔ مشعال ملک

Related Posts