سینیٹ الیکشن، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کردیا، ایوانوں میں کھلبلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو سینیٹ انتخابات میں ایک بھی اضافی ووٹ مل جاتا ہے تو یہ بونس ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے اپنے اراکین اس سے خوفزدہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوانے کا وقت آگیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت جو انتخابات میں آسانی سے جیتنے کے لئے سوچ رہی تھی اب اس پر خوف ہے کہ اسے گھر بھیج دیا جائے گا،جس پارٹی نے ہمارے امیدوار کو انتخابات سے ایک دن پہلے نااہل کردیا تھا وہ اب خوف و ہراس میں ہے۔

دوسری طرف سابق وزیر اعظم اور اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد پہلے ہی پورا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:فیصل واؤڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

پی پی پی کے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پارلیمنٹ میں عوامی امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا جاتا اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قومی احتساب بیورو کا کردار سب کے سامنے ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ انتخابات آئین کے تحت ہورہے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شفاف انتخابات کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

Related Posts