فیصل واؤڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل واؤڈا کاحلفی بیان بادی النظرمیں جھوٹا ثابت ہوا۔نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ
فیصل واؤڈا کاحلفی بیان بادی النظرمیں جھوٹا ثابت ہوا۔نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ یہ بات عدالت میں نااہلی کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واؤڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نااہلی کیلئے دائر درخواست اب قابلِ سماعت نہیں رہی، کیونکہ فیصل واؤڈا نے قومی اسمبلی کی نشست ہی چھوڑ دی ہے۔

فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرِ آبی امور کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواست ان کے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی غیر مؤثر ہو گئی ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کو غیر مؤثر قرار دیا جائے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل کے دعوے کی تصدیق کیلئے فیصل واؤڈا کے استعفے کی کاپی طلب کی۔ وکیل نے اپنے مؤکل فیصل واؤڈا کے استعفے کی کاپی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کی سینیٹ الیکشن میں نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے فیصل واؤڈا کو اہل قرار دے دیا۔

 سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ ماہ 23 فروری کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری دینے والے ریٹرنگ افسر کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے فیصل واؤڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا

Related Posts