ویکسین لگوانے کے بعد عمران خان کو کورونا کیوں ہوا؟ فضل الرحمان کا سنسنی خیز انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپوزیشن نے ایک تنقید کیلئے ایک نیا محاذ کھول دیا، فضل الرحمان کے سنسنی خیز انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

امیر جمعیت علماء اسلام اور چیئرمین پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو ویکسین فراڈ ہے یا کورونا فراڈ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف الیکشن کمیشن نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں 22 مارچ کو طلب کیا ہے اور دوسری طرف ویکسین لگوانے کے باوجود 20 مارچ کو عمران خان کو کورونا ہوگیا ہے یہ چیزیں سمجھ میں نہیں آتیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذاتی ڈاکٹرز نے ان کوکورونا ہونے کا اعلان کیا ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے ڈھونگ کررہے ہیں لیکن تمام چیزیں خود کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

امیر جے یو آئی کے انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں کورونا کے پیچھے چھپنے کے بجائے سامنے آنا چاہیے تاکہ قوم کو حقائق معلوم ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:ویکسین لگوانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار، طبیعت ناساز

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد خاتون اول کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

Related Posts