کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

We will work together for the development of Karachi: Khurram Sher Zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : تحریک انصاف کے رہنماؤں ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کراچی ترقیاتی رابطہ کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی، اسد عمر اور علی زیدی نےکمیٹی کے اقدامات کے حوالے سے اراکین سے تبادلہ خیال کیا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی آراء بھی لی گئی۔

رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں فنڈنگ کے ذرائع کے حوالے سے گفتگو ہوئی اورفائنل کیے گئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خرم شیر زمان نے اپنے میڈیا بیان میں  کہا ے کہ کہ ٹرانسپورٹ، واٹر ، سیوریج، سالڈ ویسٹ، اسٹرام ڈرین، روڈ کی تعمیر پر کام ہوگا، فنڈنگ، سربراہی اور ایگزہلیٹنگ ایجنسی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی پر اجارہ داری کیلئے نئے ضلع کا قیام، آگے کیا ہوگا ؟

انہوں نے کہا کہ وفاق سے سیکریٹری پی این ڈی اور صوبے سے بھی سیکرٹری پی این ڈی سی اس مرحلے کو دیکھیں گے، کراچی کی ترقی کے لیے مل کر بہتر کام کریں گے۔

Related Posts