سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔عثمان ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔عثمان ڈار
سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔عثمان ڈار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے سندھ حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ حکومت کا مستحق افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات سیاسی بنیادوں سے بالاتر ہوتے ہیں۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے قیام کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے فیصلے ملک و قوم کے لیے ہوتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے سندھ حکومت نے فیصلہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کو سندھ میں راشن کی تقسیم میں شامل کیا جائے۔

صوبائی چیف سیکریٹری کی ہدایت پر  حکام نے سندھ بھر کے کمشنرز کو خط لکھ دیا جس کےمطابق صوبے بھر میں راشن بہتر طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات لی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹائیگر فورس کو سندھ میں راشن کی تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

Related Posts