وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کو سندھ میں راشن کی تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کو سندھ میں راشن کی تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کو سندھ میں راشن کی تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کو سندھ میں راشن کی تقسیم میں شامل کیا جائے۔

صوبائی چیف سیکریٹری کی ہدایت پر  حکام نے سندھ بھر کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے جس کےمطابق صوبے بھر میں راشن بہتر طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات لی جائیں گی۔

سندھ حکومت کے محکمۂ سروسز ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو سندھ میں کورونا ریلیف کیلئے صوبائی سرگرمیوں میں شریک کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سندھ بھر میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو بھی میدانِ عمل میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے غریب مستحقین راشن سے محروم رہے۔عوام میں خود سوزی سمیت خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ 6 بچوں کا باپ ضلع ٹھٹھہ کے شہر سجاول میں بچوں سمیت خود سوزی کرنے پیٹرول کی بوتل لے کر احتجاج کرنے ڈی سی آفس پہنچ گیا۔

ایک ماہ لاک ڈاؤن نے غریب عوام کا کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا۔وارڈ نمبر 5 کے رہائشی آچار زنگیجو راشن نہ ملنے پر اپنے 6 معصوم بچوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے پیٹرول کی بوتل لیکر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سندھ کے مستحقین میں خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے

Related Posts