امداد دینے کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو استعمال کریں۔شرمیلا فاروقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

use our local bodies reps at town for help the people, sharmila faruqi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس پر وقت ضائع کرنے کے بجائے لوگوں کو امداد کی فراہمی کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو استعمال کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ٹائیگر اسکواڈ پر وقت اور رقم ضائع کرنے کے بجائے ضرورت مند افراد کی امداد میں مصروف مقامی انتظامیہ اور فلاحی تنظیمیں کو استعمال کیا جائے۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والے پولیو ورکرز کو بھی گھروں میں راشن پہنچانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی عوام تک امداد کی فراہمی کیلئے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: قدرتی آفت میں تنازعات سے گریز کیا جائے۔۔۔

واضح ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث متاثر ہونے والوں کی امداد کیلئے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر سندھ حکومت کی جانب سے اعتراضات سامنے آرہے ہیں۔

Related Posts