امریکا نے آنکھیں پھیر لیں، پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کی تیاریاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :امریکا نے افغانستان میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی، امور خارجہ کمیٹی میں پاکستان کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 117 ویں کانگریس میں ایری زونا سے منتخب رکن اینڈی بگس نے پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کا بل پیش کیا ہے اور پاکستان کو غیر اہم نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے مراعات پر سوال اٹھایا گیا ہے اور رکن کانگریس نے اہم اتحادی کی حیثیت پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں شش و پنج کا شکار رہے ہیں اور اب نومنتخب صدر جوبائیڈن کے دور میں بھی پاکستان کے حوالے سے پالیسی سازی میں خاطر خواہ پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:برطانوی وزیر اعظم جانسن نے اپنا مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں کلیدی کردار کی وجہ سے جوبائیڈن فوری طور پر پاکستان کیخلاف کوئی اقدام کرنے سے گریز کرینگے کیونکہ پاکستان مخالف اقدامات سے افغان امن عمل کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Related Posts