برطانوی وزیر اعظم جانسن نے اپنا مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی وزیر اعظم جانسن نے اپنا مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا
برطانوی وزیر اعظم جانسن نے اپنا مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے رواں ماہ کے لیے مجوزہ اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔ انہیں اس دورے کے دوران بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی حصہ لینا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف سے کیے گئے ایک اعلان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنا یہ دورہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کی تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔

جانسن حکومت نے پورے انگلینڈ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ بورس جانسن نے فون پر بھارتی ہم منصب مودی سے گفتگو کر کے اس التوا پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسی ششماہی کے دوران بھارت کا سرکاری دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔مگر ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، پولیس کا وحشیانہ تشدد، کئی مظاہرین زخمی

Related Posts