سرکلر ریلوے کے روٹ پر جن عمارتوں میں لوگ مقیم ہیں انہیں گرانا ایک مسئلہ ہے، وزیر بلدیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nasir hussain shah
nasir hussain shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے راستے میں آنے والی ایسی عمارتیں جن میں لوگ مقیم ہیں انہیں گرانا ایک مسئلہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سرکلرریلوے کی روٹ پر خالی عمارتوں کو فوری طور پر گرادیا جائے گا اور اس سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ روٹ پر موجود ایسی عمارتیں جہاں لوگ مقیم ہیں انہیں گرانا ایک مسئلہ ہے،راشد منہاس روڈ پر قائم مون گارڈن کی زمین جس دور میں دی گئی وہ سب کو معلوم ہے ، اسے بھی فوری طور پر گرائیں گےجبکہ بلدیاتی اداروں میں کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات گرانے کا حکم

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، سماعت کے دوران عدالت نے کمشنر کراچی کو حکم دیاکہ ریلوے ٹریک نہیں ریلوے زمین پر سے تمام قبضے خالی کریں اور ایک ہفتے میں سرکلر ریلوے کی زمین پر ساری عمارتیں گرائیں۔

Related Posts