قوم کے پاس عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں،حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے پاس عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں،حنید لاکھانی
قوم کے پاس عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں،حنید لاکھانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک کا سب سے بڑے کرپٹ ٹولے کا احتساب ہورہا ہے۔

جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو ایک بحرانی کیفیت تھی مجبورا ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہمار ی حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیا اور کمزور طبقے کے لیئے تاریخی پیکج دیئے۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے پوری دنیا پہلے سے ہی پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کی معترف ہوچکی ہے، ملک کے موجود ہ حالات میں قوم کے نزدیک عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں ہے۔

ماضی کے حکمرانوں نے اپنے بینک بیلنس بڑھائے اور کرپشن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی اور بیرون ممالک پراپرٹیاں بنائیں اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے ماضی کے حکمران کسی بھی طرح احتساب کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس کے لیئے وہ لوگ مختلف ہتکھنڈے اور گھٹیا حربے استعمال کر رہے ہیں۔

اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ عمران خان کسی بھی طرح ان کے دباؤ میں ا ٓجائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسوں کا ثمر بہت جلد عوام کی پہنچنا شروع ہوجائے گا۔

شروع میں پوری قوم کو پریشانی اٹھانی پڑی جس کی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیاں اور لوٹ مار تھی لیکن اب پاکستان آہستہ آہستہ مستحکم پوزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت جلد قوم خوشحالی دیکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دیر پا اور مستقل بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیئے اقدامات کررہی ہے جس کا فائدہ عوام کو تھوڑا سا دیر سے ضرور ہوگا لیکن مستقل بنیادوں پر ہوگا اور بہت جلد پاکستان جنوبی ایشیا میں معاشی ٹائیگر کے طور پر سامنے آئیگا۔

Related Posts