بلدیہ وسطی کے مسائل کے حل کے لئے 1 ارب روپے مختص کیئے ہیں،ناصرحسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیہ وسطی کے مسائل کے حل کے لئے 1 ارب روپے مختص کیئے ہیں،ناصرحسین شاہ
بلدیہ وسطی کے مسائل کے حل کے لئے 1 ارب روپے مختص کیئے ہیں،ناصرحسین شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک ارب روپے کی اسکیمیں تیار کی گئی ہیں جس کے تحت ضلع وسطی میں پارک، پلے گراؤنڈز، سیوریج سسٹم، سڑکیں اور اسٹریٹس لائٹس کے علاوہ کچرا اٹھانے اور انفرا اسٹریکچر کو بہتر کرنا شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین میں تقریبا ساڑھے نو کروڑ روپے کی ادائیگی کے لئے ایک پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں حکومت سندھ کی وزیر برائے وومن ڈولپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کے ورثاء کو بقایاجات ادا کئے گئے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں ضلع وسطی میں E-PORTAL متعارف کروانے پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی منصوبہ بندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ E-PORTAL سسٹم کو پورے سندھ میں پسند کیا گیا ہے۔

انہوں نے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی وعدہ کیا۔اس موقع پر انہوں بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کی ریکوری کو بڑھانے کی کوششوں کو سرایا۔

ناصر حسین شاہ نے مہدی حسن پارک کے حوالے سے کہا کہ مہدی حسن ھمارے لیجنڈ ہیں ان کی آخری آرام گاہ کے بہتری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ فنڈز کی کمی بلدیہ وسطی کی کارکردگی میں بڑی روکاوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ  ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی میں بھی تاخیر کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کو دیوانہ بنانے والی کرنچ چیری

Related Posts