کراچی کے شہریوں کو دیوانہ بنانے والی کرنچ چیری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں میٹھا ہر گھر میں دسترخوان کی زینت بنتا ہے لیکن آج کل ایک نئی سوئٹ ڈش کرنچ چیری نے لوگوں کو اپنادیوانہ بنارکھا ہے اور آج کوئی بھی تقریب کرنچ چیری کے بغیر پھیکی سمجھی جاتی ہے، دودھ ، کریم اور میواجات سے بنی کرنچ چیری کھانے والوں کو مٹھاس کی ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہے۔

ایم ایم نیوز نے اپنے قارئین کیلئے کرنچ چیری کیلئے مشہور دکان کا انتخاب کیا اور اس مزیدار ڈش کے حوالے سے گفتگو کی جس کا احوال نذرقارئین ہے۔

نیو المہران ربڑی
ناظم آباد بلاک تھری میں واقع نیو المہران ربڑی کے عملے کا کہنا ہےکہ گزشتہ 3 دہائیوں سے شہریوں کو میٹھی ڈشز پیش کررہے ہیں اور سال 2014 میں کرنچ چیری متعارف کروائی کیونکہ لوگ ایک ہی چیز کے بجائے نئی نئی چیزیں کھانا چاہتے ہیں اور میٹھے میں جتنی زیادہ اقسام ہوں وہ بھی کم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دودھ دلاری کے بعد ہم نے تقریباً 6 سے 7 ماہ تک مختلف تجربات کرنے کے بعد ہم نے کرنچ چیری تیار کی لیکن اس کی تیاری کیلئے ہم نے نئی مشین بھی بنائی اور کرنچ چیری میں کریم، خشک میوہ جات، چیری، کرنچ، چاکلیٹ چپس، انجیرڈالتی جاتی ہے اور کرنچ چیری کیلئے کریم بیرون ممالک سے امپورٹ کی جاتی ہے۔

ہم نے دودھ دلاری کے بعد جب کرنچ چیری متعارف کروائی تو ہر جگہ صرف کرنچ چیری کے چرچے تھے اور شہر میں ہونیوالی تقریبات میں کرنچ چیری کو بھی لازمی شامل کیا جاتا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ آج لوگ کرنچ چیری کے دیوانے ہیں تو غلط نہیں ہوگا۔

شہر ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں کرنچ چیری کی شہرت پہنچ چکی ہے اور گھریلو خواتین بھی ہم سے اس کی ترکیب پوچھتی ہیں۔

کرنچ چیری 620 روپے فی کلو کے حساب سے شہریوں کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔