عالمی ادارہ صحت کے کورونا سے متعلق خدشات درست، قومی پالیسی بنائی جائے،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reducing Sindh's share by Rs229b amid coronavirus is unfair: Bilawal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے تحفظات دور کرنے کیلئے قومی پالیسی بنانے کیلئے امید ظاہر کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے خط میں سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائز خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے سندھ حکومت کو لکھے خط میں درست خدشات اٹھائے ہیں۔ امید ہے کہ قومی سطح پر کام کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشورہ ضرورکیا جائے گااور اس وباء پر قابو پانے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دی جائیگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ ہم طویل عرصے سے قومی پالیسی بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک قومی سطح پر متفقہ پالیسی نہیں بنائی جاسکی، حکومت کورونا کی وباء کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر پالیسی بنائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو ہردو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنا چاہیے، عالمی ادارہ صحت

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں ناول کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے نام مکتوب میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار تھا۔

Related Posts