پاکستان کو ہردو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنا چاہیے، عالمی ادارہ صحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan should observe complete lockdown every two weeks: WHO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جینوا : عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ملک میں ہر دوہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کے معاملے میں پاکستان کو دنیا کے دس نمایاں ممالک میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کو لکھے گئے خط میں ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں اور اموات کے پیش نظر  ہر دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن اور دو ہفتے نرمی کی تجویز دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے حکومت پنجاب کو روزانہ ہزار50ٹیسٹ یقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے درکار 6 شرائط میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ناکافی سہولیات ہیں اور صرف 751 وینٹی لیٹر کورونا وائرس کے وارڈوں کے لئے مختص ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے دنیا بھر میں صورتحال مزید خراب ہورہی ہے اور اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے علاج کی سہولت موجودہے، عوام کوگھبرانے کی ضرورت نہیں، یاسمین راشد

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 21 فیصد کیسز غیرملکی سفر کرنیوالوں میں سامنے آئے اور 79 فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے۔

Related Posts