ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کورنگی میں ماڈل لائبریری کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh government spokesman Murtaza Wahab inaugurated a model library in Korangi
Sindh government spokesman Murtaza Wahab inaugurated a model library in Korangi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورنگی ماڈل لائبریری میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کردیا ہے۔

افتتاح تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ اس لائبریری میں پچاس ہزار سے زائد کتب رکھی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی خوش آئندہ ہے کہ لائیبریری میں کمپیوٹر ، انٹرنیٹ وائے فائے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ طلباء اس سہولت سے استفادہ کررہے ہیں جبکہ لائبریری کے اسٹاف کی کمٹمنٹ بھی قابل تعریف ہے۔ صوبائی مشیر نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے وقت کو قیمتی بناتے ہوئے لائبریری میں ضرور وقت دیں تاکہ ہماری لائبریریاں دوبارہ سے آباد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کُتب بینی کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ضلع کورنگی میں بھی لاک ڈاؤن لگ گیا، شہری محصور

واضح رہے کہ سی ایس ایس کارنر ماڈل لائبریری کورنگی نمبر 5 میں قائم کرنے کا مقصد علاقے کے ایسے طلبہ جو سی ایس ایس امتحانات دینے کے خواہشمند ہیں ان کو امتحانات کی تیاری میں مدد مل سکے ۔

Related Posts