کراچی کے ضلع کورنگی میں بھی لاک ڈاؤن لگ گیا، شہری محصور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا کی موذی وباء نے شہر قائد میں تباہی مچادی، کیسز میں اضافے کے باعث کورنگی ضلع میں بھی لاک ڈاؤن لگادیا گیا، شہریوں کو آمد ورفت محدود کرنے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کورنگی کی 5 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاہے جن میں کورنگی چکراگوٹھ،ناصر جمپ،ماڈل کالونی،سعودآباد اور بلال کالونی کے علاقے شامل ہیں،لاک ڈاؤن ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کے کہنے پر لگایا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے ضلع کیماڑی اور وسطی کے بعض علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاچکا ہے تاہم شہر میں کیسز میں اضافے کے باعث ضلع کورنگی کے چند علاقوں میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر لازمی عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کاروباری مرکز بھی لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے اور لوگوں کو بلااجازت نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:کورونا کی تیسری لہر: سندھ میں مزارات اور درگاہیں 10 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن

دوسری جانب پاکستان میں 22 جون 2020ء کے بعد سے کورونا کے سب سے زیادہ4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کی وجہ سے ملک میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے جبکہ پیر کے روز کورونا پابندیوں کے حوالے سے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Posts