سندھ حکومت نے اِرسا کے 3 ممبران ہٹانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے اِرسا کے 3 ممبران ہٹانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا
سندھ حکومت نے اِرسا کے 3 ممبران ہٹانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے اِرسا  کے 3 ممبران ہٹانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسا کے ارکان کا تقرر صوبوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت یکطرفہ فیصلے صادر کرنے سے گریز کرے۔دوسروں پر تعصب کا الزام لگانے والوں کے فیصلے کھلم کھلا تعصب پر مبنی ہیں جنہیں سندھ کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل خاموش مگر سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء بھی خاموش ہیں۔وفاقی حکومت اس فیصلے کو فوری واپس لے۔ سندھ پر سیاسی حملہ آور ہونے کے خواہشمند وفاقی وزراء چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی پر کیوں خاموش ہیں؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوام پر ڈاکے کے خلاف سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی نہ جانے کیوں سانپ سونگھ گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوام ایسے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔لہٰذا وفاق اپنے اس غیر آئینی فیصلے کو فوری واپس لے دوسری صورت میں سندھ حکومت قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

Related Posts