سندھ میں یومیہ 70 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے، سید مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کی مہم میں ہم وفاقی حکومت اور این سی او سی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، یومیہ 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، تاہم ہم دو لاکھ ویکسین یومیہ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ممبران کے ساتھ وزیراعظم کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے کیا۔ 

اس اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارا خان، سیکریٹریز، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسینیشن کا سسٹم بنایا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ ویکسین لگائیں گے۔ 

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 10.22 ہو گئی جبکہ حیدر آباد میں یہ شرح 9.21 فیصد ہے، باقی شہروں میں 3.68 فیصد کیسز ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 30 دنوں میں 361 اموات ہوئیں، جن میں 228 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں پورے ہفتے میں 22 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع وسطی اور جنوبی میں 10،10 فیصد کیسز رہے۔ 

دیگر صوبوں کی کورونا کی وباء کے دوران کوآرڈینیشن پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی کوویڈ-19 کی خطرناک صورتحال پر اچھی کوآرڈینیشن ہوئی۔ سندھ کے کوویڈ-19 اسپتالوں میں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے، سندھ میں نئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتال، خاص طور پر پرائیویٹ اسپتال بھر چکے ہیں، ایکسپو سینٹر کراچی 80 فیصد فُل ہوچکا ہے، اب ہم نئے مریضوں کو ڈاکٹر رتھ فاؤ (سول) اسپتال، جناح اسپتال اور لیاری اسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہارر مووی ” کوائٹ پلیس ” 58.5 ملین ڈالر کے کاروبار کے ساتھ باکس آفس پر پہلے نمبر پر

Related Posts