ہارر مووی ” کوائٹ پلیس ” 58.5 ملین ڈالر کے کاروبار کے ساتھ باکس آفس پر پہلے نمبر پر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہارر مووی " کوائٹ پلیس " 58.5 ملین ڈالر کے کاروبار کے ساتھ باکس آفس پر پہلے نمبر پر
ہارر مووی " کوائٹ پلیس " 58.5 ملین ڈالر کے کاروبار کے ساتھ باکس آفس پر پہلے نمبر پر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انتہائی خطرناک اور تھرلر فلم “کوائٹ پلیس پارٹ ٹو” کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیاہے۔ فلم نے شمالی امریکا میں ابتدائی ایام میں 58.5 ملین ڈالرز کا کاروبار کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ، جان کراسنسکی کا سنسنی خیز سیکوئل ہفتے کے آخر میں عالمی وبائی مرض کے دوران نمائش کے لیے پیش گیا ہے جس نے 48.4 ملین ڈالرز کا کاروبار کرلیا ہے، جبکہ توقع کی جارہی ہے یہ فلم شمالی امریکہ میں 58.5 ملین ڈالر کمالے گی۔ اس فلم کی بیرون ممالک ٹکٹوں کی فروخت سے مزید 22 ملین ڈالرز حاصل ہوئے ہیں۔

جان کرسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “کوائٹ پلیس” 2018 میں بننے والی خوفناک فلم “بلائیڈ مونسٹر” کا سیکوئل ہے۔ فلم انڈسٹری کے منسلک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم اپنے ابتدائی چار ایام میں 58.5 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

جان کرسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کوائٹ پلیس 45 دنوں کے بعد پراماؤنٹ پلس تھیٹر میں پیش کردی جائے گی۔ اس کے قبل بھی ہدایت کی فلم کو بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔ کورونا وباء میں  کمی کے بعد بڑی بڑی فلیمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جیسے وارنر بروس کی “ان دی ہائٹس” ، یونیورسل کی فاسٹ اینڈ فیوریس پارٹ 9، ڈزنی لینڈ کی “بلیک ویڈو” ۔

گذشتہ ہفتے یونیورسل پکچرز کی “فاسٹ اینڈ فیوریس پارٹ 9” نے پچھلے تک بین الاقوامی مارکیٹ میں 162 ملین ڈالرز کا کیا تھا۔ صرف چین میں فلم نے 135 ملین ڈالرز کا کاروبار کیا ہے۔ 25 جون کو شمالی امریکی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس پارٹ 9 اب تک 230 ملین ڈالرز کا کاروبار کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان خالد بٹ کا ’چپکے چپکے‘ کے اگلے سیزن سے متعلق انکشاف

Related Posts