سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ناجائز تجاوزات کی ذمہ دار ہے، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اندرون سندھ میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حنید لاکھانی
اندرون سندھ میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حنید لاکھانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کراچی کے علاقے محمود آباد کے نالے کے اطراف اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے گھروں کو گرانے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری اپنا وعدہ پورا کریں۔

بلاول بھٹو نے وعدہ کیا تھا کہ متبادل جگہ دیئے بنا غریبوں کے گھر نہیں توڑے جائیں گے، شہرقائد میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہیے لیکن تجاوزات کی آڑ میں غریب اور مزدوری کرنے والوں کو بے گھرکرنا بھی درست نہیں ہوگا، سندھ حکومت غریب لوگوں کی رہائش کے لیئے متبادل جگہ کا انتظام کرے۔

پیپلز پارٹی والے صرف جھوٹے وعدے کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھا نی نے کہا کہ ساڑھے آٹھ کلو میٹر طویل نالے پر سینکڑوں مکانات ہیں اور اس کے خلاف آپریشن سے تقریباً گیارہ سو سے زائد خاندان متاثرہوں گے۔

گزشتہ روز محمود آباد نالے کو اپنی اصلی حالت میں بحال کرنے کے لیئے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف علاقہ میدان جنگ بنا ہوا تھا جس میں نہ صرف سرکاری املا ک کا نقصان ہوا بلکہ غریب لوگ زخمی بھی ہوئے، سندھ حکومت کے پاس کسی بھی کام کے لیئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔

پہلے سندھ حکومت کے لوگوں کی ملی بھگت سے ناجائز تجاوزات قائم ہوتی ہیں اور بعد میں یہی لوگ تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہے ہوتے ہیں، کراچی میں ناجائز تجاوزات کا جو سمند ر ہے اس کی ذمہ دا ر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے وہ لوگ ہیں جو حکومتی افسران اور وزیروں و مشیروں کے فرنٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لوگ پہلے غریبوں کو کم پیسوں میں ایسی جگہوں پر پلاٹ فروخت کرتے ہیں اور آبادیاں بنو ا دیتے ہیں اس وقت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو کچھ نظر نہیں آتا جب پوری پوری کالونیاں اور سینکڑوں گھر تعمیر ہوجاتے ہیں تب ان لوگوں کو نظر آتا ہے یہ غیر قانونی ہے اور اس مسمار کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہیے لیکن اس سے قبل متاثرین کے لیئے متبادل جگہ کا بندوبست کیا جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھ حکومت کے لوگ دوبارہ غریبوں کی جمع پونجی پر ڈاکہ نہیں ڈالیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی والے چوروں کو لوٹ مار کرنے کی پرانی عادت ہے۔

Related Posts