سندھ اسمبلی میں قاسم سوری کی رولنگ کیخلاف مذمتی قرارداد منطور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی میں قاسم سوری کی رولنگ کیخلاف مذمتی قرارداد منطور
سندھ اسمبلی میں قاسم سوری کی رولنگ کیخلاف مذمتی قرارداد منطور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ قاسم سوری نے 4 روز قبل وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن اراکین کی تحریکِ عدم اعتماد مسترد کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر مذمتی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔ پی پی پی اور ایم کیو ایم اراکین نے قرارداد کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

دفعہ 144 نافذ، پنجاب اسمبلی بند، لاہور میں 15روز کیلئے رینجرز طلب

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم تحریکِ انصاف کی حلیف جماعت سمجھی جاتی ہے جو پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ پر کڑی تنقید کرتی ہے تاہم پی پی پی سے ہاتھ ملانے کے بعد سندھ اسمبلی کی صورتحال یکسر بدل گئی۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حلیف جماعت نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کی حمایت کی جس پر تحریکِ انصاف کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے احتجاج اور نعرے بازی کی۔ اسپیکر سراج درانی نے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کردیا۔

قرارداد میں 3 اپریل کے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے جب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے نہ صرف تحریکِ عدم اعتماد مسترد کی بلکہ اسے غیر ملکی سازش کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اجلاس بھی ملتوی کردیا تھا۔ 

Related Posts