دفعہ 144 نافذ، پنجاب اسمبلی بند، لاہور میں 15روز کیلئے رینجرز طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفعہ 144 نافذ، پنجاب اسمبلی بند، لاہور میں 15روز کیلئے رینجرز طلب
دفعہ 144 نافذ، پنجاب اسمبلی بند، لاہور میں 15روز کیلئے رینجرز طلب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں صوبائی اسمبلی کے اطراف میں دفعہ 144  نافذ کردی گئی، پنجاب اسمبلی کو بند کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 15 روز کیلئے رینجرز طلب کر لی گئی۔ صوبے میں جاری سیاسی بحران کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں 15 روز کیلئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز طلب کرلی۔ پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500 گز کے دائرے میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حمزہ شہباز علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

دفعہ 144 کے تحت پنجاب اسمبلی کے قرب و جوار میں 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 16 ایم پی او کے تحت پولیس کو کسی بھی شخص کی گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے صوبائی اسمبلی کااجلاس طلب کیا تھا۔

گزشتہ روز اجلاس طلبی کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے بعد پنجاب اسمبلی کو بند کردیا گیا۔ اراکین کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ ایوان کے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئیں۔ حفاظتی مقاصد کے تحت پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہونا تھی۔ اسپیکر پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ 

 

Related Posts