شہباز شریف عدالت میں پیش، مزید 7روز کا ریمانڈ منظور  

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC grants bail to Shahbaz Sharif in assets case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

شہبازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر لاہور  کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

29 ستمبر کو احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے ایک دن بعد شہباز شریف کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو کے حوالے کیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو 13 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران شہباز شریف نے شکایت کی تھی کہ پیٹھ کی تکلیف کی شکایت میں مبتلا ہونے کے باوجود نیب حکام جان بوجھ کر کھانا میز کے بجائے زمین پر رکھ کر دیتے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ سب وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کی ہدایت پر ہو رہا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے تو عمران خان اور ان کے مشیر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

Related Posts